ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تہاڑ جیل میں 2-2 ڈان، چھوٹاراجن تیزآوازمیں چلاتاہے ٹی؛سابق ایم پی ڈان شہاب الدین نے بھی کیا ٹی وی کا مطالبہ

تہاڑ جیل میں 2-2 ڈان، چھوٹاراجن تیزآوازمیں چلاتاہے ٹی؛سابق ایم پی ڈان شہاب الدین نے بھی کیا ٹی وی کا مطالبہ

Sat, 01 Apr 2017 12:22:36    S.O. News Service

نئی دہلی،31مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کی تہاڑ جیل میں آرجے ڈی کے سابق ایم پی شہاب الدین اور انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔دراصل، سابق ایم پی اور سیوان کے دبنگ لیڈر شہاب الدین چھوٹا راجن کے کمرے سے ٹی وی پر گانوں کی آوازیں آنے سے پریشان ہیں ، ایسے میں شہاب الدین نے جیل انتظامیہ سے اپنے لیے ایک ٹیلی ویژن کا مطالبہ کیا ہے۔چند ماہ پہلے ہی بہار سے تہاڑ جیل منتقل کئے گئے شہاب الدین کے مطابق، جیل میں 24گھنٹے اس کو تنہائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جیل میں تنہا ہونے سے وہ نہ تو کسی سے بات کر پاتے ہیں اور نہ ہی کسی سے مل پاتے ہیں ۔ایسے میں جیل حکام سے شہاب الدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے موبائل میں بھی اسے ٹی وی مہیا کرایا جائے۔غور طلب ہے کہ شہاب الدین کے قریب ہی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو بھی رکھا گیا ہے۔


Share: